اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کیخلاف یونیورسل سروسز فنڈز کی کروڑوں کی اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نواز نے سے متعلق کیس میں یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کرتے ہوئے اشتہاری ملزم سابق سیکرٹری فاروق کی طرف سےمعافی کی استدعا پر اشتہاری کی کارروائی مشروط طور پر واپس لے۔ بدھ کو سماعت کے دوران اشہتاری قرار دئیے گئے ملزم فاروق اعوان نےاپنے وکیل کے ذریعےعدالت سے تحریری معافی مانگ لی اور درخواست دائر کرتے ہوئے کہاکہ علاج مکمل ہونے اور وطن واپسی تک عدالت ریلیف دے، جس پر عدالت نے فاروق اعوان کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ مشروط طور پر واپس لے لیا اور کہاکہ شریک ملزم ریفرنس میں اپنا نمائندہ مقرر کرے،ہر سماعت پر شریک ملزم کی میڈیکل رپورٹ سے عدالت کو آگاہ کیا جائے،عدالت نے سماعت 21اکتوبر تک ملتوی کر دی۔