بغداد (اے ایف پی) سعودی عرب اور ایران کے درمیان ایک بار پھر عراق میں مذاکرات ہوئے ہیں، یہ بات بدھ کے روز مقامی ذرائع نے بتائی، ایران کے نئے انتہائی قدامت پسند صدر ابراہیم رئیسی کی زیر قیادت ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ عراق اس وقت خطے میں ایک ثالث کے طور پر کردار کا خواہاں ہے، عراق ہی کی ثالثی میں گزشتہ برس ایران کے سابق صدر حسن روحانی کے دور میں مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا تھا جن کے بعد ابراہیم رئیسی نے صدارت کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔