• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری اگلے سال اگست میں‘ 5 ارب روپے مختص

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزارت منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ ملک میں ساتویں مردم و مکانات شماری یکم اگست سے 31 اگست 2022ء تک ہوگی۔

اس پر 23 ارب روپے لاگت آئے گی‘ وزارت خزانہ نے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے مختص کر دئیے‘بقیہ رقم مردم شماری کے آغاز پر فراہم کی جائے گی۔

 بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب نے بتایا کہ یہ مردم شماری پہلی ڈیجیٹلائز مردم شماری ہوگی جس کی تیاریاں مئی سے جاری ہیں۔

این این آئی کے مطابق قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ساتویں مردم شماری پر کام شروع کر دیا گیا ا س حوالے سے وزارت منصوبہ بندی نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔

مردم شماری کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

تازہ ترین