• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ممکنہ طوفانی بارشیں، CAA کا ایئر پورٹ پر الرٹ جاری


کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی ایئر پورٹ پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیئے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے طیاروں کو محفوظ جگہ پارک کیا جائے، کسی حادثے سے بچنے کے لیے طیاروں کے ونگز کو بھاری وزن باندھ کر پارک کیا جائے۔

اس کے علاوہ الرٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بارش میں کیڑے مکوڑے ہونے سے پرندوں کی آمد سے جہازوں کو نقصان کا اندیشہ ہے، ایئر پورٹ پر اسپرے کرنے والا عملہ اور برڈ شوٹرز تعینات رکھے جائیں۔

تازہ ترین