• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ طوفان ’شاہین‘ میں بدل رہا ہے، بھارتی محکمۂ موسمیات


بھارتی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان ’شاہین‘ میں بدل رہا ہے۔

طوفان شاہین آج پاکستان اور مکران کے ساحلوں کی طرف بڑھے گا اور شام کو مہاراشٹرا اور گجرات کے پاس سے گزرے گا۔

بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان یکم اکتوبر کو عمان کی جانب رخ کر جائے گا، طوفان کے زیرِ اثر مہاراشٹر اور گجرات کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش ہوگی۔

اس صورتِ حال کے پیشِ نظر گجرات کے 20 اضلاع میں یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ماہی گیروں کو 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین