• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوا کا کم دباؤ مزید شدید، کراچی سے 250 کلو میٹر دور


ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا واضح کم دباؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں کراچی سے 250 کلو میٹر دور سمندر پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپریشن مزید شدت اختیار کر کے سمندری طوفان بن سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں ڈپریشن کے زیرِ اثر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا مزید کہنا ہے کہ کل پورا دن وقفے وقفے سے تیز بارش جاری رہ سکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی میں آج اور کل 100 سے 150 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین