پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے شہباز شریف بڑی چوٹ سےمحفوظ رہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ روز شہباز شریف پاﺅں پھسلنے سے سیڑھیوں پر گرگئے تھے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ طبی معالج نے شہباز شریف کا معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مکمل آرام اور فزیوتھراپی کا کہا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔