• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15اکتوبر تک بڑھا دی گئی


ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کردی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھادی گئی۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی، مگر اب ایف بی آر کی جانب  سے اس میں توسیع کرتے ہوئے 15 اکتوبر تک بڑھادی گئی ہے۔

اس سے قبل ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرنز فائلنگ کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔

ترجمان ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرن بروقت جمع نہ کروانے والےتاریخ میں توسیع کی انفرادی درخواست دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین