• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 ستمبر سے لاپتہ ٹیکسی ڈرائیور کی لاش گرین ٹاؤن میں نالے سے مل گئی، پولیس

لاہور میں 25 ستمبر سے لاپتہ ٹیکسی ڈرائیور کی لاش گرین ٹاؤن میں نالے سے مل گئی، مقتول سہیل کے اغوا کا مقدمہ گاڑی کے مالک کی مدعیت میں درج تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ڈرائیور  محمد سہیل 25 ستمبر کو لاری اڈا سے دو مسافروں کو لے کر گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اتوار کے روز ٹریکر کی مدد سے گاڑی کو تلاش کرلیا گیا تھا، لاش کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے تھے اور چہرے پر پلاسٹک ٹیپ لپیٹی ہوئی تھی۔

تازہ ترین