• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں لیڈی ڈاکٹر کا قتل، ملزمان کے اہم انکشاف


لاہور کے علاقے ڈیفنس میں لیڈی ڈاکٹر خولہ کے قتل میں گرفتار ملزمان نے اہم انکشاف کردیے ۔

ڈاکٹر خولہ کے قتل  کے ملزمان سے پولیس نے تفتیش  شروع کردی ہے، جبکہ ملزمان نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروادیا ہے۔

ملزم ایاز نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں موٹر سائیکل چلا رہا تھا، گولی بلال نے چلائی۔

 ملزم بلال کا کہنا ہے کہ  ہم نے ڈاکٹر خولہ سے موبائل چھینا اور لائبریری کی طرف نکل گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا، لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا واقعہ منگل کو پیش آیا تھا۔

تازہ ترین