اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کےجج سیداصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی وغیرہ کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان قلمبندکرکے سابق صدرکی بریت درخواست پرنیب سے جواب طلب کرلیا۔جمعرات کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور نیب گواہ جمشید شیخ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عدالت پیش ہوئے،عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی۔