لاہور (جنگ نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف گھر میں سیڑھیں سے پھسل گئے ، کمر کی تکلیف کے باعث وہ 2ہفتے آرام کریں گے ، معالجین نے ان کا مکمل معائنہ کیا۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف لاہور میں اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے ہیں، پھسلنے سے وہ ایک مرتبہ پھر کمر کی شدید تکلیف سے دوچار ہوگئے ہیں۔