• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

EVM اور اوورسیز ووٹوں پر درمیانی راستہ نکالنا ہوگا، شیخ رشید

کراچی (جنگ نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ہم زندہ قوم ہیں‘ چھ مہینے اہم ہیں ‘ کابل میں خونریزی نہیں ہوئی جو لوگوں کو برداشت نہیں ہور ہا۔ہم خطہ میں ایسی جگہ موجود ہیں کہ ہمیں بائی پاس نہیں کیا جاسکتا ۔دو سال بعد سیاسی ماحول اور لوگ مختلف ہوں گے‘ لوگوں کو ہم سے مہنگائی کی شکایت ہے اور آنے والے وقت میں یہ شکایت بھی دور ہوجائے گی۔میرا ذاتی خیال ہے کہ چیئرمین نیب کی توسیع ہوجائے گی۔عمران خان ای وی ایم مشین اور اوور سیز ووٹوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اس کے لیے درمیانی راستہ نکالنا ہوگا۔جمعرات کو ایک انٹرویو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حد تک پوسٹنگ ٹرانسفر میں کرپشن نہیں ہے‘ عمران خان کی مسائل پر نظر ہے ۔

تازہ ترین