کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج عبدالقیوم نے منشیات برآمد ہونےکا جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم گل محمد کو عمرقید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ عدم ادائیگی پر مزید قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کو کچھ عرصہ قبل اے این ایف کے عملے نے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارہ گلوگرام منشیات برآمد کی تھی جس پرملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔