• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شدید بارش کے امکانات کم ہو گئے، ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات


ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں شدید بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، ڈیپ ڈپریشن سندھ کے ساحلی علاقوں سے وقت کے ساتھ ساتھ دور ہو رہا ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں کہیں کہیں معتدل اور تیز بارش ہوسکتی ہے، تاہم بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تاحال شدید بارشوں کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا کہنا تھا کہ ڈیپ ڈپریشن جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، کل تک سندھ میں بارش کا امکان ختم ہوجائے گا۔

سردار سرفراز نے مزید کہا کہ شہر میں اربن فلڈنگ کے امکانات بھی کم ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین