• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، سری لنکن خواتین ٹیموں کے درمیان سیریز کا امکان

کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان سیریز کا امکان ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن ویمن ٹیم 3 ون ڈے میچز کے لیے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق دونوں بورڈز کے درمیان سیریز پر بات چیت آخری مراحل میں ہے۔

سری لنکن حکام نے سیریز کی تصدیق کی اور کہا کہ سیریز کا مقصد ورلڈ کپ کوالیفائرز سے قبل کھلاڑیوں کی بہترین تیاری ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق معاملات طے پاگئے تو سری لنکن ویمن ٹیم 15 اکتوبر کو پاکستان پہنچ جائے گی۔

تازہ ترین