• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں شادی کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف، منال خان اور احسن محسن اکرام کی جوڑی مالدیپ میں موجود ہے اور آج یہ جوڑی انڈر واٹر لنچ کرنے کے لیے پرجوش ہے۔

احسن محسن اکرام نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو اطلاع دی کہ آج وہ دنیا کے سب سے بڑے زیرِ سمندر ہوٹل میں لنچ کریں گے۔


احسن محسن نے اس موقع پر اہلیہ کو اپنی زندگی کی محبت قرار دیتے ہوئے ہیپی ہنی مون کہا۔

منال خان ان دنوں اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ساتھ مالدیپ میں ہنی مون سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، اور اپنی تصاویر کے ذریعے مداحوں کو اپنے ٹور سے آگاہ کررہی ہیں ۔

یاد رہے کہ منال خان نے آج ہی اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کرکے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کے نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

تازہ ترین