• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف سے ملانے پر اعتراض ہے: علینہ رائے

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے مماثلت رکھنے والی بھارتی ماڈل علینہ رائے نے کہا ہے کہ اُنہیں بالکل نہیں پسند کہ لوگ اُنہیں کترینہ کیف سے ملائیں کیونکہ وہ اپنی ایک الگ پہچان بنانا چاہتی ہیں۔

کترینہ کیف جیسی نظر آنے والی علینہ رائے ایک بار پھر بالی ووڈ اسٹار سے اپنی مشابہت کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علینہ رائے نے گزشتہ سال دیے گئے اپنے انٹرویو میں اپنی کہانی شیئر کی تھی کہ لوگوں نے اُنہیں کیسے اور کب بتانا شروع کیا کہ وہ کترینہ کیف سے مشابہت رکھتی ہیں۔ 

علینہ رائے نے کہا تھا کہ ’جب میں ممبئی آئی تو لوگوں نے مجھے بتانا شروع کیا کہ میں کترینہ کیف سے مشابہت رکھتی ہوں، تب ہی مجھے احساس ہوا کہ میں اداکارہ کی طرح نظر آتی ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا تھا کہ ’میں نے کبھی نہیں چاہا کہ یہی وجہ ہو کہ لوگ مجھے پہچانیں، میری اپنی پہچان ہے اور میری اپنی شکل ہے اور میں ہمیشہ اسے اپنی محنت سے اپنا نام بنانا چاہتی ہوں۔‘

مسلسل کترینہ کی ہمشکل کہلانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے علینہ رائے نے کہا کہ ’میں اب شوبز کا حصہ ہوں اور اس شعبے میں کسی دوسرے کے ساتھ موازنہ کرنے کی پابند ہوں، چاہے وہ شکل ہو یا لباس کے لحاظ سے ہو۔‘

علینہ رائے نے کہا کہ ’کترینہ کیف ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، میں نے ہمیشہ اُن کی تعریف کی ہے، اُنہوں نے بہت محنت کی ہے جہاں وہ آج ہے اور میں بھی بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانا چاہتی ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں ’علینہ رائے‘ کے نام سے جاننا پسند کروں گی ناکہ کترینہ کی طرح، میں چاہوں گی کہ لوگ مجھ سے پیار کریں کہ میں کون ہوں۔‘

واضح رہے کہ علینہ رائے ایک سوشل میڈیا اسٹار ہونے کے علاوہ، گلوکار بادشاہ کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو میں بھی نمایاں ہوئی ہیں اور اُنہوں نے بالی ووڈ کی چند فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

تازہ ترین