اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور ن لیگ کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملکی معیشت تباہ، نوجوان بیروزگار اور غریب بھوکے مر رہے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے نوجوانوں کو بےروزگار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ایک لاکھ گھر دینے کے بجائے بے گھر کردیا گیا، ملکی معیشت تباہ، نوجوان بے روزگار اور غریب بھوکے مررہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ 24 ارب کی لاگت سے خانیوال لودھراں روڈ شہباز شریف کا عوام کے لیےتحفہ ہے۔