• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف کی تدفین کے لیے جگہ کا انتخاب کرلیا گیا

پاکستان کے نامور اداکار و کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کی تدفین کے لیے جگہ طے کرلی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے اداکار عمر شریف کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ‏مرحوم عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کے انتظامات سندھ حکومت کررہی ہے۔

پاکستان کے لیجنڈی کامیڈین عمر شریف کے بیٹے نے تدفین کے حوالے سے والد کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں عمر شریف کے صاحبزادے نے کہا کہ والد اب ہم میں نہیں رہے، وہ خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔

لیجنڈی کامیڈین کے بیٹے نے مزید کہا کہ سب سے اپیل ہے کہ والد عمر شریف کی مغفرت کے لئے دعا کریں۔

عمر شریف کے صاحبزادے نے یہ بھی کہا کہ انتظامات ہورہے ہیں، جیسے ہی فائنل ہوگا، نماز جنازہ کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ والد عمر شریف کی خواہش تھی کہ اُن کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار میں ہو۔

عمر شریف کے صاحبزادے نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت سے عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار میں والد کی تدفین کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین