کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے برہان پیلیس میں بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا مفضل سیدنا سیف الدین سے ملاقات کی اورانہیں رلولپنڈی کے دورےکی دعوت دی ہے۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ جسٹس ریٹائرڈ مولانا مفتی تقی عثمانی سے بھی ملاقات کرنی ہے اوراس تاثرکوزائل کرنا ہے کہ قرآن وسنت کیخلاف کوئی قانون بنے گا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی میں ملوث لوگوں کو معاف نہیں کیا جائیگا،پاکستان دہشت گردی کا ہر صورت میں قلع قمع کرے گا اورافغان کو کسی قیمت پر بھی نقصان سے دوچار نہیں ہونے دینگے افغانوں کیلئے دنیا گنجائش پیدا کرے۔انہوں نے کہاکہ ہر آدمی کو پاکستان کے آئین کے مطابق چلنا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ قرقہ وارانہ دہشت گردی کو کسی طور پر بھی نہیں آنے دینگے اپنے عقیدے کو چھوڑنا نہیں ہے اور کسی کے عقیدے کو چھیڑنا نہیں ہےکامیابیاں اسکے پاس ہے، انسان کو کوشش کرنی چاہئے۔شیخ رشید احمد نے آئندہ انتخابات میں کامیابی کا دعوی کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ اگلا الیکشن بھی ہم جیتیں گے،شہباز شریف کا بیانیہ پاس ہو بھی گیا تو اگلے پانچ سال عمران خان ہی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول میرے دل کا جانی ہے۔