وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے گوادر میں موجود ڈیموں کو فائدہ پہنچا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے گوادر میں ڈیم بھرنے سے مقامی آبادی کو فائدہ ہو گا۔
بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ جام کمال خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک دن ساحلی علاقوں میں پانی کا اچھا ذخیرہ ہو گا۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ٹویٹ میں ساور ڈیم گوادر اور شادی کور ڈیم پسنی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔