اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شرجیل میمن اور اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار (جو نواز شریف کے داماد بھی ہیں) کی اپنی کوئی حیثیت نہیں، یہ نواز شریف اور زرداری کے پیسوں کے پہرے دار ہیں۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنڈورا لیکس سے نواز زرداری کرپشن کے مزید پرت سامنے آئےہیں۔ قوم نے پہلے پاناما اور اب پنڈورا میں ان کے چہروں سے نقاب اترتا دیکھا۔