• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈورا پیپرز میں جنید صفدر کے نام کی خبر جھوٹی، عدالت جائینگے، مریم نواز

پنڈورا پیپرز میں جنید صفدر کے نام کی خبر جھوٹی، عدالت جائینگے، مریم نواز  


کراچی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے جنید صفدر سے متعلق جھوٹی خبر پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ میڈیا پر خبر سامنے آئی تھی کہ جنید صفدر کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں سامنے آیا ہے ۔ ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جنید صفدر کیخلاف جھوٹی خبر پر چینل نے فوری معافی نہ مانگی تو عدالت جاؤں گی۔انہوں نے کہا کہ چینل کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ کروں گی، اگر خبر برطانیہ میں نشر ہوئی ہے تو برطانیہ میں مقدمہ کروں گی۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا کہ پینڈورا پیپرز میں حکومت کی بدنامی سے توجہ ہٹانے کے لئے جنید صفدر کے خلاف فیک نیوز چلوائی گئی جو قابلِ مذمت غیرقانونی حرکت ہے،جنید صفدر کے خلاف فیک نیوز چلانے والے معذرت کریں،پیمرا فیک نیوز چلانے پر عمران خان، فواد چوہدری اور فیک نیوز چلانے والے چینلز کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کرے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر نے کہا کہ میری کوئی آف شورکمپنی نہیں، میں طالب علم ہوں، میرا صرف ایک بینک اکاؤنٹ ہے۔جنید صفدر نے کہا کہ میں نے قانونی چارہ جوئی کے سلسلے میں اپنے وکیل کو ہدایت جاری کردی ہیں۔

تازہ ترین