• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن کے شاہ عبداللّٰہ کو شام میں جنگ کے آغاز کے بعد بشارالاسد کی پہلی فون کال

دمشق (اے ایف پی /جنگ نیوز )شام کے صدربشارالاسد نے اتوار کے روزاردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔شامی صدر کا ان سے ایک دہائی قبل شام میں جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا مواصلاتی رابطہ ہے۔حکام کے مطابق دونوں لیڈروں کے درمیان یہ بات چیت دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف تازہ اقدام ہے۔اردن کے شاہی محل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں لیڈروں نے دونوں برادرہمسایہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تازہ ترین