پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔
سینیٹر رضا ربانی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چینی، آٹا، دال، گھی، پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر حکومت بجلی اور گیس کی قیمت میں 35 فیصد اضافہ کرے گی، منافع پاور پلانٹس چلانے والی ملٹی نیشنل تیل کمپنیوں اور دوست سرمایہ داروں کی جیب میں جائے گا۔