• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال طب کا نوبیل انعام امریکی سائنسدانوں کے نام

سال 2021 کیلئے طب کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر 2 امریکی سائنسدان ڈیوڈ جولیس اور آرڈیم پیٹاپوٹین کو دیا گیا ہے۔

رواں سال کیلئے نوبیل انعامات کے اعلان کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا ہے، آج طب کا نوبیل انعام دو امریکی سائنسدانوں کو مشترکا طور پر درجہ حرارت اور چھونے کیلئے ریسیپٹرز کی دریافت پر دیا گیا۔

آئندہ دنوں میں بالترتیب فزکس، کیمسٹری، ادب، امن اور اقتصادیات کے نوبیل انعام کے اعلان کیے جائیں گے۔

انعام پانے والوں کو یہ انعامات الفریڈ نوبیل کی برسی کے موقع پر 10 دسمبر کو دیے جائیں گے۔

تازہ ترین