کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے تصدیق کر دی ہے کہ ریاض اور تہران کے مابین گزشتہ ماہ ابتدائی دور کے براہ راست مذاکرات ہوئے تھے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ بات چیت دونوں حریف ممالک کے مابین مسائل کے حل کے لیے بنیاد فراہم کر سکے گی۔ سعودی حکومت نے بتایا کہ ایران میں صدر ابراہیم رئیسی کی نئی حکومت کے ساتھ براہ راست مکالمت اکیس ستمبر کو ہوئی۔