• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر چیز مہنگی، صرف موت سستی رہ گئی ہے، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائند ہ خصوصی )سابق چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہر چیز مہنگی، آج واحد سستی چیز موت رہ گئی ہے ، پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتیں عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہوں ، ورنہ وہ تاریخ کے کوڑے دان میں چلے جائینگی ،ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عام آدمی، تنخواہ دار، متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے ، چینی، آٹا، دال اور گھی کی قیمتیں تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں ، لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے، سیاسی جماعتیں عام آدمی کیساتھ کھڑی ہوں ، ورنہ تاریخ کے کوڑے دان میں چلے جائینگی۔ پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔

تازہ ترین