• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن بارڈر بند، پاکستان سابقہ معاہدے پر عمل کرے، طالبان حکومت

چمن(نیوز ایجنسی) طالبان نے پاکستان سے سابق افغان حکومت سے کئے گئے معاہدے پر عمل کا مطالبہ کرتے ہوئے چمن بارڈر کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے چمن سے منسلک سرحد کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا ہے، جس کی وجہ سے جہاں سرحد کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں وہیں پیدل سرحد پار کرنے والوں کی آمد و رفت بھی معطل ہوگئی ہے،سرحد کی بندش کے باعث افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور پھلوں و سبزیوں کی ترسیل بھی رک گئی ہے۔افغان طالبان نے کہا کہ سرحد پارکرنے والے مقامی افراد کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے، سرحد پر پیدل آمد و رفت کو شناختی کارڈ اور تذکیرہ پر جاری رکھا جائے، پاکستان اس حوالے سے سابق افغان حکومت کے ساتھ کئے گئے معایدے کا پابند ہے، پاکستان پر لازم ہے کہ وہ اس معاہدے کی پاسداری کرے۔ جب تک پرانے معاہدے کے مطابق پیدل آمد و رفت بحال نہیں کی جاتی بارڈر بند رہے گا۔

تازہ ترین