• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، ایون فیلڈ ریفرنس ختم کیا جائے،مریم نواز، درخواست پر رجسٹرار کا اعتراض

اسلام آباد (این این آئی)ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ رجسٹرار آفس نے مریم نواز کی درخواست پر 2 اعتراضات کردیئے اور کہا کہ مریم نواز نے اس درخواست میں وہی استدعا کی جو مرکزی اپیل میں کی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراضات میں کہا کہ مریم نواز اپیل میں فریش گرائونڈز عدالت کی اجازت سے ہی لے سکتی ہیں۔ رجسٹرار آفس نے اعتراضات میں مزید کہا کہ مریم نواز کی متفرق درخواست (آج) بدھ کو اسپیشل بینچ کے سامنے اعتراضات کے ساتھ مقرر ہوگی۔رجسٹرار آفس نے اعتراضات میں یہ بھی کہا کہ مریم نواز نے اس درخواست میں وہی استدعا کی جو مرکزی اپیل میں کی۔رجسٹرار آفس نے کہا کہ مریم نوازکی متفرق درخواست پر اعتراضات سے متعلق ان کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا۔مریم نواز کی متفرق درخواست (آج) بدھ کو اسپیشل بینچ کے سامنے اعتراضات کے ساتھ مقرر ہوگی۔

تازہ ترین