• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا ایران سے سفارتکار ی کیلئے دیگر راستے اپنانے پر غور

واشنگٹن (جنگ نیوز )ایک امریکی اعلیٰ عہدیدار نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو بتایا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ سفارتکاری کے لیے پرعزم ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو اس سفارتکاری کے لیے دیگر راستے بھی اپنا ئے جا سکتے ہیں تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تہران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرے۔امریکی عہدیدار نے بتایا ہےکہ اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر ایال ہولاتا کے دورہ واشنگٹن سے دونوں اتحادیوں کو انٹیلی جنس شیئر کرنے اور تہران کا ایٹمی پروگرام کس حد تک آگے بڑھا ہے اس کا ʼبنیادی جائزہ لیں گے۔عہدیدار نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ ایال ہولاتا کی بات چیت سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک تشویشناک بات ہےتاہم ایران مسلسل اس بات سے انکار کرتا آیا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔

تازہ ترین