• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری لڑائی کسی ادارے سے نہیں، عمران نیازی سے ہے، حمزہ شہباز

ملتان (نمائندہ جنگ، ٹی وی رپورٹ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورن لیگ کے نائب صدرحمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بد ترین انتقام کے باوجود کسی ادارے سے لڑائی نہیں، ہماری لڑائی عمران نیازی سے ہے، کسی ادارے کو کمزور کرکے نہیں ، پارلیمنٹ کو مضبوط کرکے سول بالادستی چاہتے ہیں، امن ہوگا تو جمہوریت کے سفر میں کامیاب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے ملک میں امن کیلئے قربانیاں دی ہیں،یہی ن لیگ کا نظریہ ہے ، اس نظریے پر قائم رہیں گے ، اسی نظریے کے ساتھ پاکستان کی خدمت کرینگے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملک کی سمت کا تعین کرنا چاہیے، نئے پاکستان کا خواب چکنا چور ہوگیا، پنڈروا پیپرز کی غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہئیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک بنے 73سال ہو گئے، لوگ آج تک یہی بات کرتے ہیں کہ ہمیں کارکردگی چاہیے،ملتان لاہور موٹروے کا سفر کیا،اس سے لاہور اور جنوبی پنجاب کے فاصلے سمٹ گئے۔

تازہ ترین