• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن، شہباز، بلاول اور دو وفاقی وزراء کی بیرون ملک دولت ظاہر

اسلام آباد (قاسم عباسی) الیکشن کمیشن، شہباز ، بلاول اور دو وفاقی وزراء کی بیرون ملک دولت ظاہر، کسی نے بھی اپنے اثاثوں اور واجبات کے اعلان کے مطابق کسی آف شور کمپنی کو ظاہر نہیں کیا۔ شہباز شریف ، بلاول بھٹو اور دو وفاقی وزراء قومی اسمبلی کے ان 29ارکان میں شامل ہیں جنہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے بیرون ملک دولت ظاہر کی ہیں۔ تاہم کسی نے بھی ان کے اثاثوں اور واجبات کے اعلان کے مطابق کسی آف شور کمپنی کو ظاہر نہیں کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا پاکستان سے باہر کوئی اثاثہ نہیں ہے جبکہ آصف علی زرداری نے بھی کوئی اثاثہ ظاہر نہیں کیا۔قومی اسمبلی کے حاضر سروس ارکان کے اثاثوں اور واجبات پر مشتمل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی گزٹ رپورٹ 2019 میں حکمران جماعت پی ٹی آئی سے 13 ایم این ایز، پی ایم ایل این سے 10 ایم این ایز، پیپلز پارٹی سے دو ایم این ایز اور پی ایم ایل کیو ، بی این پی ، ایم ایم اے اور ایم کیو ایم سے ایک، ایک ایم این اے ان میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان سے باہر اپنے اثاثوں اور کاروباری سرمائے کا اعلان کیا ہے۔ ایم این ایز پاکستان اور بیرون ملک تمام اثاثوں اور مالی ذمہ داریوں کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے ظاہر کرنے کے پابند ہیں جسے ہر سال ای سی پی کی اثاثوں اور واجبات کی گزٹ رپورٹ میں ظاہر کیا جاتا ہے۔ ایم این ایز خود اثاثے اور واجبات کا اعلان کرتے ہیں اور پیسے کے لحاظ سے ان کی قیمت کا بھی ذکر کرتے ہیں۔ اہم سیاسی شخصیات میں سید علی حیدر زیدی (وفاقی وزیر برائے بحری امور) ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا (وفاقی وزیر آئی پی سی) ، شہباز شریف ، بلاول بھٹو زرداری ، فیصل واوڈا، شاہ محمود قریشی اور خواجہ محمد آصف شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کو بیرون ملک کوئی اثاثہ یا سرمایہ ظاہر نہیں کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایم این ایز میں سے کسی نے بھی کسی آف شور کمپنی کا اعلان نہیں کیا۔ خسرو بختیار ، فیصل واوڈا اور مونس الٰہی جیسی سیاسی شخصیات کے نام آف شور کمپنیاں رکھنے والوں کی حیثیت سے پنڈورا پیپرز میں سامنے آئے، ابھی تک انہوں نے اثاثہ جات اور واجبات گزٹ رپورٹ ECP میں کسی کا اعلان نہیں کیا۔ سید علی حیدر زیدی نے دبئی میں ڈھائی ملین AED مالیت کا کاروباری سرمایہ ظاہر کیا۔ اس کے علاوہ وزیر کے پاس دبئی میں تین لگژری کاریں ہیں، ایک رینج روور (50k AED) اور 150 مربع AED تک کی دو مرسڈیز۔ علی زیدی کا دبئی میں ایک بینک اکاؤنٹ بھی ہے جس میں 150K AED بیلنس ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان میں اپنے بینک اکاؤنٹس میں 6.7 ملین روپے تک کی غیر ملکی کرنسی کا بھی اعلان کیا۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بیرون ملک 90 ملین روپے کے اثاثے ظاہر کیے جن میں 1 اپارٹمنٹ اور بارسلونا، اسپین میں ایک بینک اکاؤنٹ شامل ہے۔

تازہ ترین