لاہور ( نمائندہ جنگ)نادرا سسٹم پر کورونا ویکسین کے حوالے سے جعلی انٹریوں کا سلسلہ حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود نہیں رک سکا ہے ، سسٹم پر ایک بار پھر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بعد انکی مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز اور اسحاق ڈارکی جعلی انٹری کر دی گئی ہے جس پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سکنڈری ہیلتھ کی جانب سے کیس فوری طور پر ایف آئی اے کو ارسا ل کر دیا گیا ہے جس میں ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ، مرحومہ کلثوم نواز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی فیک انٹریز جمنیزیم میلسی، وہاڑی اور چیف ایگزیکٹیو آفس ملتان سے درج کی گئیں ہیں ، میڈیا پر خبر نشر ہونے کے فوراََ بعد ہیلتھ انفارمیشن سروس ڈلیوری یونٹ کی جانب سے فیک انٹریز کی شناخت کی گئی ۔