مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ آمد کی تصویر پر وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے تبصرہ کیا ہے۔
نون لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے مختلف کیپشنز کے ساتھ مریم نواز کی تصاویر کو ٹوئٹر پر شیئر کیا۔
ان میں سے ایک ٹوئٹ میں حنا پرویز بٹ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز کو پاکستان کا مستقبل قرار دیا۔
ان تصاویر میں مریم نواز اپنا مخصوص گلاس بھی تھامے ہوئی تھیں۔
شہباز گل نے حنا پرویز بٹ کی ٹوئٹ کے ردعمل میں کہا کہ ’بی بی یہ پاکستان کا مستقبل ہے کوئی لسی نہیں جو اس گلاس میں ڈال کر محترمہ بغیر گرائے چل کر دکھائیں گی۔‘