راولپنڈی سازش کیس میں فیض احمد فیض کے ساتھ جیل جانے والوں میں شامل ظفراللّٰہ پوشنی گزشتہ روز 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
1951 میں راولپنڈی سازش کیس میں فیض احمد فیض اور سجاد ظہیر کے ساتھ قید جھیلنے والوں میں شامل ظفراللّٰہ پوشنی اس وقت پاک فوج میں ایک کیپٹن کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔
1926 میں امرتسر کے گھرانے میں پیدا ہونے والے کیپٹن ظفراللّٰہ پوشنی اُس وقت فوج کی سگنلز برانچ میں تعینات تھے۔
انہوں نے اپنی قید کے بارے میں کتاب ’زندگی زنداں دلی کا نام ہے‘ تحریر کی ہےجس کا اب انگریزی ترجمہ ’جیل اِنٹروڈر‘ بھی آ چکا ہے۔
یہی نہیں بلکہ وہ معروف ملی نغمہ ’ہر گھڑی تیار ، کامران ہیں ہم‘ بھی تحریر کرچکے ہیں۔