• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے بارے میں پھیلی افواہوں کا جواب دے کر مداحوں کی غلط فہمی دور کردی ہے۔

ہانیہ عامر جنہوں نے کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی ہوئی ہے ، گزشتہ روز اپنے مداحوں کے ساتھ گپ شپ کے لیے ایک سیشن رکھا تو ان سے ایک مداح نے سوال پوچھا کہ ’ کیا آپ سنگل ہیں ، اور اگر سنگل ہیں تو کیا آپ کو کسی کی تلاش ہے۔‘

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ہاں ، میں سنگل ہوں۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ انہیں ابھی کسی کی چیز کی تلاش نہیں ہے ، وہ صرف اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ اچھا وقت گزار رہی ہیں اور بہت محنت سے کام کررہی ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ جلد بازی میں کسی کی تلاش کرنا بے کار ہے، جب بھی ایسا کچھ ہوگا خدا کی طرف سے اور پراسرار طریقے سے ہوگا ۔‘

تازہ ترین