• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیونس کے نجی ٹی وی اسٹیشن پر سیکیورٹی اہل کاروں کا دھاوا


تیونس کے ایک نجی ٹی وی اسٹیشن پر سرکاری اہل کاروں نے دھاوا بول کر ٹاک شو کے میزبان عامر ایاد کو گرفتار کرلیا، عامر ایاد نے اپنے پروگرام میں ایک نظم پڑھی تھی جس پر حکومت ناراض تھی۔

میزبان عامر ایاد کو ریاست کی سلامتی کم زور کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، میزبان نے عراق کے ایک شاعر احمد مطر کی نظم ’حکم ران‘ اپنے شو میں پڑھ دی تھی۔

تیونس کے صدر قیس سعید نے پارلیمنٹ توڑکر کابینہ معطل کر رکھی ہے۔ تیونسی حکومت ملک میں الجزیرہ ٹی وی کا دفتر بھی بند کر چکی ہے۔

تازہ ترین