• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز فوج کے خلاف خونی قسم کے بیانات دے رہی ہیں، شیخ رشید


وفاقی وزير داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز فوج کے خلاف خونی قسم کے بیانات دے رہی ہیں۔

لاہور میں نادرا آفس میں پریس کانفرنس شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز غیر ذمے دارانہ بیانات دے کر اپنے لیے مسائل پیدا کررہی ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ فوج میں جرنیلوں کی ترقی اور تبادلے معمول کا کام ہے، اداروں کے خلاف غیر ذمے دارانہ بیانات دیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپرز میں جو ملوث ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین