• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ فیصلہ پر سندھ ہائیکورٹ نے کیسے حکم امتناع دیدیا؟ جسٹس بندیال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے اسلامیہ کالج کراچی کی اراضی اسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ کے حوالے کرنے کے سپریم کورٹ کے ایک سابق فیصلے پر عدم عملدرآمد کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کالجز صوبہ سندھ کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے؟جسٹس عمر عطا بندیا ل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر سندھ ہائیکورٹ نے کیسے حکم امتناع دیدیا؟جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی بنچ نے اسلامیہ کالج کراچی کی اراضی اسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ کے حوالے کرنے کے سپریم کورٹ کے سابق فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی بجائے اس فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناع حاصل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین