• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی آئی اے نے چین کا مقابلہ کرنے کیلئے نیا یونٹ تشکیل دیدیا

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا کی سرکردہ انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے چین کیخلاف جاسوسی کے حوالے سے ایک نیا یونٹ قائم کیا ہے جس کا مقصد صرف امریکا کے سخت اور طویل المدت حریف ملک چین پر توجہ مرکوز رکھنا ہوگا۔ اپنے بیان میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا ہے کہ نیا چائنا مشن سینٹر اُن اہداف پر توجہ مرکوز رکھے گا جو امریکی خفیہ ایجنسی کے اہداف ہیں۔ چائنا مشن سینٹر 21ویں صدی میں چین کے تناظر میں امریکا کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے سی آئی اے کے مشترکہ کام کاج اور جیو پولیٹیکل مقاصد کے حصول میں مدد دے گا۔ امریکا کی جانب سے اس سینٹر کا قیام اس بات کا اعتراف ہے کہ بائیڈن انتظامیہ چین کو اپنا سب سے بڑا اسٹریٹجک حریف سمجھتی ہے اور اس سے مقابلہ کرنے کی خواہاں ہے۔ جون میں صدر بائیڈن نے ایک ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا تھا جس کا کام یہ معلوم کرنا تھا کہ چین سے امریکا کو عسکری لحاظ سے کتنا خطرہ درپیش ہے۔

تازہ ترین