پشاور ( نامہ نگار) محکمہ خزانہ نے صوبے کے د واضلاع میں مختلف ترقیاتی سکیموں کے لئے 10 ملین روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونیوالے سرکولر کے مطابق ضلع چارسدہ کے لئے 8.100 ملین روپے جبکہ ضلع ہری پور کے 1.900 ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں یہ فنڈز دونوں اضلاع میں بجلی کی فراہمی سمیت مختلف ترقیاتی سکیموں پر خرچ کئے جائیں گے ۔