ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات درست سمت میں جارہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بیروت میں لبنانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے نتائج ملے ہیں لیکن مزید مذاکرات کی ضرورت ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں معاہدوں کا اعلان دونوں فریقین مناسب وقت پر کریں گے۔ ایران، سعودی مذاکرات کا تسلسل دونوں ممالک اور خطے کے مفاد میں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے کی پائیدار سلامتی کے لیے سعودی عرب اور ایران کا کردار اہم ہے۔