• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹش نیشنل ہیلتھ سروس کی بہتری کیلئے حکومت 300 ملین پونڈز مہیا کررہی ہے، حمزہ یوسف

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹش ہیلتھ سیکرٹری حمزہ یوسف نے بتایا ہے کہ اسکاٹش نیشنل ہیلتھ سروس کو فوری طور پر بہتر بنانے کے لیے حکومت 300ملین پونڈز کے فنڈز مہیا کررہی ہے، جس سے نئے سپورٹ ورکرز کی بھرتی، گھرو ں میں مریضوں کی نگہداشت کے لیے سروسز میں اضافہ اور کیئر اسٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ شامل ہے۔ نیشنل ہیلتھ سروس میں ایک ہزار کی تعداد میں نیا اسٹاف بھرتی کیا جارہا ہے۔ سوشل کیئر ورکرز کی کم از کم تنخواہ10.2پونڈ فی گھنٹہ مقرر کی جارہی ہے لیکن جی ایم بی یونین نے کہا کہ تنخواہ میں اضافہ ضرورت اور توقع سے کم ہے اور اس کو کم از کم15پونڈ فی گھنٹہ ہونا چاہئے۔ اسکاٹ لینڈ کی اپوزیشن پارٹیوں نے کہا ہے کہ حکومت کا نیا منصوبہ صحت کے بحران سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے۔ واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ میں نیشنل ہیلتھ سروس اس وقت شدید دبائو کا شکار ہے اور سردیوں میں صورت حال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے جس کے لیے احتیاطی تدابیر کا فوری طور پر شروع کیا جانا نہایت ضروری ہے۔ 

تازہ ترین