• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب آرڈیننس کے بعد PTI کا احتساب کا بیانیہ دم توڑ گیا، رضا ربانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس سے حکومت نے خود کو این آر او دے دیا ہے، یہ نیب نہیں اپوزیشن آرڈیننس ہے، موجودہ کابینہ پارلیمان کے سامنے جوابدہ نہیں ہے، حکومتی شخصیات، فورمز اور فیصلوں کو تحفظ دینے کے بعد پی ٹی آئی کا احتساب کا بیانیہ دم توڑ گیا۔کابینہ، ذیلی کمیٹیوں، مشترکہ مفادات کونسل اور اسٹیٹ بینک کو نیب کی پہنچ سے دور کردیا گیا ہے۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرس سے خطا ب کرتے ہوئے سینیٹر میاں رضا ربانی نے پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ کیسا احتساب، کیسی شفافیت اور کون سی اچھی حکمرانی،رضا ربانی نے کہا کہ کابینہ، ذیلی کمیٹیوں، مشترکا مفادات کونسل اور اسٹیٹ بینک کو نیب کی پہنچ سے دور کردیا گیا ہے، حکومتی شخصیات، فورمز اور فیصلوں کو تحفظ دینے کے بعد پی ٹی آئی کا احتساب کا بیانیہ دم توڑ گیا ہے۔

تازہ ترین