اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اراکین پارلیمنٹ اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ حلقوں میں عشرہِ رحمت اللعالمینﷺ اہتمام کے ساتھ منائیں۔ وزیر اعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روز اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز سے ملاقا ت کے دوران دی ۔ ملاقات میں قانون سازی، متعلقہ حلقوں کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی ،وزیرِ اعظم نے کہا کہ عوام میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آگاہی کیلئے تقریبات منعقد کی جائیں گی،اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی متعلقہ حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔