• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیانات کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہو گیا، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف پر الزام لگا کر عوام کی نظریں مافیاز کو دیئے گئے این آر او سے نہیں ہٹا سکتے، بیانات کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہو گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اور ان کی چور کابینہ کی ضمانت کے تھوڑے دن رہ گئے ہیں، ان چوریوں کی تفصیل عوام کو بتائیں جو عمران صاحب کی سرپرستی میں 3 سال سے جاری ہیں، چوروں اور مافیاز کو این آر او دے کر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں۔

ترجمان نون لیگ نے کہا کہ عمران صاحب، ان کے اے ٹی ایمز اور مافیاز کے اکاؤنٹس کی تفصیل عوام کو دکھائیں، ابھی حکومت کے کچھ اسکینڈل سامنے آئے ہیں، اصل ہوشربا کرپشن کی داستان آنا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ عدالتوں نے دیا ہے، اربوں کی ڈکیتی پر عمران صاحب اینڈ مافیاز کا یومِ حساب قریب ہے۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے۔

تازہ ترین