کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کا اجلا س محمد رحیم کاکڑ کی صدارت میں ہوا جس میں اکثریتی فیصلے سے گزشتہ دو سال قبل بنائی گئی کوئٹہ ڈویژن میں تمام پی بی تحصیل کی تنظیموں کے فوری اعلان کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کوئٹہ ڈویژن میں تمام نئی تنظیموں کے اعلان سمیت کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں چار میٹروپولیٹن کی منظوری بھی دی گئی اور چاروں میٹروپولیٹن کارپوریشن کیلئے ذاکر بنگلزئی اور لیاقت اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ورکروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی درخواست جس عہدے کیلئے وہ دینا چاہتے ہیں پندرہ روز میں جمع کرائیں جس کا طریقہ مسلم لیگ(ن) کے آئین کے مطابق کیا جائے ۔اجلاس نے تمام امور کی منظور دی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ پارٹی معاملات میں مداخلت کرنے والوں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ اپنی سازشوں سے باز آجائیں ورنہ ان کی ممبر شپ کینسل کردی جائے گی۔درایں اثناء پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے افسوس کا اظہار کیا کہ ایک شخص جس نے قلعہ عبداللہ کے ایک شخص کو کوئٹہ ڈویژن کا اضافی چیئرمین بنایا کا کوئٹہ سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈویژن کی تمام نئی جعلی نام نہاد لسٹ کو مسترد کرتے ہیں اور کوئٹہ ڈویژن اور ضلع کوئٹہ کو بائی پاس کرنے کی مذمت کرتے ہیں ۔