• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا میں مگرمچھ کو پکڑنے کے لیے انوکھا طریقہ استعمال


امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص نے مگرمچھ کو پکڑنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنا لیا۔

مگرمچھ کو پکڑنے کے لیے آدمی نے ڈسٹ بن کا استعمال کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص مگرمچھ کو پکڑنے کے لیے ڈسٹ بن کا استعمال کرتا ہے اور ڈسٹ بن کو ہاتھ میں پکڑ کر مگر مچھ کے سر پر رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مگر مچھ ڈسٹ بن سے بچنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے، تاہم وہ شخص تھوڑی دیر میں ہی مگر مچھ کو پکڑنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی خوب حیران ہو رہے ہیں اور آدمی کی عقل مندی کی خوب داد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین